رائیونڈ اجتماع کے دوسرے فیز کیلئے ٹریفک انتظاما ت مکمل ، گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے12پارکنگ سٹینڈ زمختص

جمعرات 13 نومبر 2014 17:08

رائیونڈ اجتماع کے دوسرے فیز کیلئے ٹریفک انتظاما ت مکمل ، گاڑیوں کی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہاکہ سالانہ تبلیغی اجتماع رائیونڈ کادوسرا مرحلہ جاری ہے،تبلیغی اجتماع میں قافلوں کیصورت میں پہنچنے والے شرکاء کی گاڑیوں کی آمدورفت اورپارکنگ کیلئے سٹی ٹریفک پولیس نے جامع ٹریفک پلان مر تب کیا ہے ۔اجتماع کے موقع پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے ملحقہ شہروں سے بھی نفری منگوائی گئی ہے تاکہ شرکاء کو کہیں بھی ٹریفک پرابلم نہ ہو۔

تبلیغی اجتماع کے دوران ٹریفک انتظامات کیلئے 4ایس پیز ، 13ڈی ایس پیز،41انسپکٹرز،122پٹرولنگ آفیسرز،20ایس آئی ،اے ایس آئی ،676ٹریفک وارڈنز اور134ٹریفک اہلکاردو شفٹوں میں فرائض سرانجام دے رہیں ہیں۔شرکاء کی گاڑیوں کی خرابی کیصورت میں مددکیلئے19فوک لفٹرزاور10بریک ڈاؤن بھی لگائے گئے ہیں جبکہ اجتماع کے شرکاء کی چھوٹی اوربڑی گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے علیحدہ علیحدہ11 مقامات مخصوص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مختص کردہ پارکنگ سٹینڈز کے علاوہ کہیں بھی گاڑیاں کھڑی کر نے کی اجازت نہیں ہو گی ۔کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں اجتماع میں آنے جانے کیلئے دوروٹ مختص کئے گئے ہیں۔علاوہ ازیں تبلیغی اجتماع کے دوران ٹریفک انتظامات موثربنانے کیلئے اجتماع روڈپرسٹی ٹریفک پولیس کیمپ اوروائرلیس کنٹرول روم بھی قائم کیاگیاہے جومین ٹریفک وائرلیس کنٹرول روم سے منسلک ہے۔

چیف ٹریفک آفیسرنے ٹریفک وارڈنزکو ہدایت کی کہ وہ اپنی ڈیوٹی کیساتھ ساتھ مشکوک افراداورلاوارث چیزوں پربھی کڑی نظررکھیں۔انہوں نے اجتماع کے شرکاء سے کہا کہ وہ اس امرکویقینی بنائیں کہ کوئی بھی گاڑی مختص کی گئی پارکنگ سے باہربرلب سڑک پر کھڑی نہ کی جائے۔شہری ٹریفک پلان بارے مزید جاننے کیلئے سٹی ٹریفک ہیلپ لائنلینڈ لائن سے 0423-1915اور موبائل سے 1915پر کال کر سکتے ہیں اس کے علاوہ سٹی ٹریفک ریڈیوراستہFM88.6پر بھی روڈ کی تازہ ترین صورتحال کے بارے آگاہ کیا جا تا رہے گا۔