Live Updates

عمران خان ،طاہرالقادری سمیت دیگر کے وارنٹ گرفتاری کا اقدام غیر سیاسی فیصلہ ہے‘ سراج الحق

جمعرات 13 نومبر 2014 17:40

عمران خان ،طاہرالقادری سمیت دیگر کے وارنٹ گرفتاری کا اقدام غیر سیاسی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ عمران خان ،طاہرالقادری ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک ،شیخ رشید ،اسد عمر اور ان کے ساتھیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا اقدام غیر سیاسی فیصلہ ہے ،جو موجودہ صورتحال میں جلتی پر تیل ڈالنے کا سبب بنے گا،قومی مفاہمت پروان چڑھانے کیلئے ضروری ہے کہ یہ مقدمات سرے سے ختم کئے جائیں ،حکومت دانشمندی کا ثبوت دے اورتلخیاں پیدا کرکے معاملات کو بگاڑنے کی بجائے بحران حل کرنے کی کوشش کرے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :