پی آئی اے کے طیارے کو لیزر لائٹ سے نشانہ بنانے کی کوشش ، جہاز کے پائلٹ نے حکام کو تحریری طورپر آگاہ کردیا

جمعرات 13 نومبر 2014 17:40

پی آئی اے کے طیارے کو لیزر لائٹ سے نشانہ بنانے کی کوشش ، جہاز کے پائلٹ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء) لاہور میں پی آئی اے کے طیارے کو لیزر لائٹ سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، جہاز کے پائلٹ نے اعلی حکام کو تحریری طورپر آگاہ کردیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 کو رن وے کے نزدیک لیزر بیم کا نشانہ بنایا گیا، جہاز کے پائلٹ نے تحریری طور پر حکام کو آگاہ کردیا، رپورٹ میں جگہ کا تعین اور واقعے کیخلاف سنجیدہ اقدامات اٹھانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

اس سے قبل پشاور ایئر پورٹ پر بھی طیارے کو لینڈنگ سے قبل لیزر بیم سے نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ 24 جون کو پشاور ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں ایک خاتون جاں بحق اور 2 فضائی میزبان زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :