Live Updates

30 نومبر کے بعد بھی جو گا وہ ’پر امن‘ ہی ہو گا: عمران خان

جمعرات 13 نومبر 2014 19:30

30 نومبر کے بعد بھی جو گا وہ ’پر امن‘ ہی ہو گا: عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14نومبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن کی تشکیل کی تجویز مکمل نیک نیتی پر مبنی ہے، ہم نے نواز شریف کو موقع دیا ہے کہ وہ خود کو بے گناہ ثابت کر لیں لیکن ہمیں معلوم ہے کہ دھاندلی کی تحقیقات میں کیا سامنے آنے والا ہے مگر 30 نومبر کے بعد اس حکومت کے خلاف جو کریں گے وہ پر امن ہی ہو گا۔

(جاری ہے)

ایک نجی نیوز چینل کو انٹر ویو میں ان کا کہنا تھ اکہ پی ٹی وی پر حملے کا الزام مجھ پر لگایا جانا میرے لئے ایسے ہی ہے جیسے مجھ پر بھینس چوری کرنے کا الزام عائد کر دیا جائے، میرا اس حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہ الزام دراصل حکومت کی کمزاری کی عکاسی کرتا ہے کیونکہ اگر حکمران تگڑے ہوتے تو بھینس چوری کا الزام ہر گز نہ لگاتے ،ہم نے توفوری طور پر اس واقعے کی مذمت کی تھی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :