حکومت ملک میں مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث مدرسوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے ، بھارتی وزیر دفاع

جمعرات 13 نومبر 2014 20:19

حکومت ملک میں مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث مدرسوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ..

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء ) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں بعض مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث مدرسوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے جن میں غیر ملکی اساتذہ نوجوان طلباء کو جہادی نظریہ کی تعلیم دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے مطابق وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم مدرسوں کی ہر سرگرمی پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ حالات کا جائزہ لیتے ہوئے اس کے مطابق اہم اقدامات بھی اٹھائے جائینگے

متعلقہ عنوان :