جمعیت علمائے اسلام (ف) کا وفاقی وزیر داخلہ کے ناروا رویہ پر حکومت سے ناراضگی کا اظہار، وزیراعظم میاں نوازشریف کو خط لکھ دیا
جمعرات 13 نومبر 2014 21:19
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کا وفاقی وزیر داخلہ کے ناروا رویہ پر حکومت سے ناراضگی کا اظہار، وزیراعظم میاں نوازشریف کو خط لکھ دیا،مولانافضل الرحمن پر حملے کی تحقیقات میں وزیر داخلہ کی عدم دلچسپی افسوسناک ہے ، چوہدری نثار کے رویہ کے باعث مرکزی رہنماؤں اور کارکنوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ گیاہے، سانحہ کوئٹہ میں ملوث عناصر کو سامنے لایا جائے، خط کا متن۔
باوثوق ذرائع نے کو بتایاکہ حکومت کی اتحادی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے وزیراعظم پاکستان و مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نوازشریف کو شکوؤں بھرا خط لکھاگیاہے ۔ ذرائع کے مطابق خط کے متن میں وزیراعظم سے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی ”شکایت“ کی گئی ہے۔(جاری ہے)
خط میں مولانا فضل الرحمن پر کوئٹہ میں ہونے والے حملے کی تحقیقات میں سست روی پرجمعیت علمائے اسلام (ف) نے ناراضگی کا اظہار بھی کیاہے۔
جمعیت نے موقف اختیار کیاہے کہ حملے کی تحقیقات میں وزیرداخلہ چوہدری نثارکی عدم دلچسپی افسوسناک ہے جبکہ وزیراعظم کے نام خط میں جمعیت علمائے اسلام (ف) نے مولانا فضل الرحمن پر حملے کی تحقیقات میں سست روی پراظہارتشویش کرتے ہوئے وزیر داخلہ کے رویے کو افسوسناک قرار دیا۔ جے یو آئی کا کہنا ہے سیاسی رہنما پر حملے کی تحقیقات میں وزیر داخلہ کی عدم دلچسپی سے سیاسی رہنماوں اور کارکنوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ گیا ہے۔ خط میں جے یو آئی نے وزیر اعظم سے شکایت کی جمعیت کو مولانا فضل الرحمن پر حملے کی تحقیقات پر کچھ نہیں بتایا گیا۔ جے یو آئی نے مطالبہ کیا کہ حکومت حملے کی تحقیقات میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اورمولانا فضل الرحمن پر حملے کے میں ملوث عناصر کو قوم کے سامنے لایا جائے۔واضح رہے کہ مولانافضل الرحمن پر کوئٹہ جلسہ کے بعد خود کش حملہ کیاگیا تھا جس کے بعد جمعیت علمائے اسلام ف کی مجلس شوریٰ کا ہنگامی اجلاس بلایاگیا اور وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم خان درانی، وزیر مملکت پوسٹل سروسز و سیکرٹری جنرل جے یو آئی مولانا عبدالغفور حیدری سمیت تین افراد پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے دورئہ چین سے قبل وزیراعظم میاں نوازشریف سے اسی معاملے پرملاقات بھی کی تھی اور وزیراعظم نے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی لیکن ابھی تک وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے کسی دلچسپی کا اظہار نہیں کیاگیا جس پر جے یو آئی ف جوکہ حکومتی اتحادی بھی ہے سخت مضطرب ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.