وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ٹیکسٹائل صنعتوں کے لئے کی جانے والی گیس لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا اعلان کر دیا گیا، وزارت پیٹرولیم قدرتی وسائل نے فوری طور نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، حتمی فیصلہ وزیر پیٹرولیم کی وطن واپسی کے بعد کیا جائے گا

جمعرات 13 نومبر 2014 21:30

وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ٹیکسٹائل صنعتوں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء ) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ٹیکسٹائل صنعتوں کے لئے کی جانے والی گیس لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا اعلان کر دیا گیا، وزارت پیٹرولیم قدرتی وسائل نے فوری طور پر ان ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے پنجاب میں ٹیکسٹائل صنعتوں کے لئے کی جانے والی گیس لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے لئے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا،حتمی فیصلہ وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کی وطن واپسی کے بعد کیا جائے گا ۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارت خزانہ میں ایک خصوصی اجلاس ہو جس میں پنجاب بھر میں مختلف ٹیکسٹائل یونٹس کو گیس کی فراہمی کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ نے وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ٹیکسٹائل یونٹس کو فراہم کی جانے والی گیس کی رسد میں تعطل اور گیس لووڈ شیڈنگ کے فوری خاتمہ کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ صوبہ پنجاب میں ٹیکسٹائل یونٹس کی مشکلات اور ان کو درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم نے پنجاب میں ٹیکسٹائل یونٹس کے لئے کی جانے والی گیس لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کی منظوری دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزارت پیٹرولیم قدرتی وسائل نے فوری طر پر ان ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے پنجاب میں ٹیکسٹائل صنعتوں کے لئے کی جانے والی گیس لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے لئے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کی وطن واپسی کے بعد کیا جائے گا جو کہ اس وقت بیرون ملک دورے پر ہیں ۔