Live Updates

پی ٹی وی پر حملہ حکومت نے خود کرایا ، یہ میچ فکس تھا ،حملے میں ملوث ہونا ثابت کیا جائے ،سیاست چھوڑ دوں گا ،عمران خان

جمعرات 13 نومبر 2014 21:46

پی ٹی وی پر حملہ حکومت نے خود کرایا ، یہ میچ فکس تھا ،حملے میں ملوث ہونا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی وی پر حملہ حکومت نے خود کرایا  یہ میچ فکس تھا حملے میں کسی کو چوٹ تک نہ لگی  پھر بھی وارنٹ نکالے گئے  میرا پی ٹی وی حملے میں ملوث ہونا ثابت کیا جائے تو سیاست چھوڑ دوں گا  وارنٹ سے لگتا ہے نوازشریف گھبرا گئے ہیں  جیل بھی چلا جاوٴں تب بھی 30 نومبر کو اسلام آباد میں انسانوں کو سمندر ہوگا۔

جمعرات کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پی ٹی وی کی ٹرانسمیشن حکومت نے خود بن کرائی کیونکہ یہ میچ فکس تھا جب کہ حملے میں نہ کسی کو چوٹ لگی اور نہ ہی کوئی ہلاکت ہوئی مگر پھر بھی میرے وارنٹ جاری کردیئے گئے لہٰذا اس حملے میں میرا ملوث ہونا ثابت کیا جائے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاوٴن میں 14 افراد مارے گئے مگر کسی کا وارنٹ نہیں نکلا، وارنٹ سے پتا لگتا ہے کہ نوازشریف 30 نومبر سے گھبرا گئے ہیں تاہم وہ سن لیں اگر میں جیل بھی چلا جاوٴں تب بھی 30 نومبر کو اسلام آباد میں انسانوں کو سمندر ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ نوازشریف اور ان کے جگری دوست آصف زرداری منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں،دونوں مل کر اس طرح جمہوریت بچانے کا ڈرامہ کررہے ہیں جیسے مجھ سے جمہوریت کو بہت بڑا خطرہ ہو، ملک میں جمہوریت کے نام پر بندر بانٹ کی جارہی ہے اور یہ لوگ آپس میں ملے ہوئے ہیں، ہمارے اور طاہرالقادری کے دھرنے کو لندن پلان کا نام دیا گیا تاہم بتایا جائے اب وہ لندن پلان کہاں گیا، کیا کوئی اس طرح 92 دن کے دھرنے کا پلان بنا سکتا ہے، یہ کام مجھ جیسا سرپھرا ہی کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف، آصف زرداری، خورشید شاہ اور خواجہ آصف لندن میں کیا کررہے ہیں، سب ایک ہی ہوٹل میں ٹھہرے ہیں جس کا بل پاکستانی قوم ادا کریگی ، نوازشریف لندن پاکستان میں سرمایہ کاری لینے نہیں گئے بلکہ وہاں اپنی سرمایہ کاری دیکھنے گئے ہیں، نوازشریف پاکستان میں 5 ہزار روپے ٹیکس دیتے ہیں اور کروڑوں کی گھڑی پہنتے ہیں وہ عوام کے پیسے پر عیاشی کررہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ اب لندن میں اصل لندن پلان بن رہا ہے، شریف برادران 30 نومبر اور آصف زرداری 21 نومبر سے ڈرے ہوئے ہیں، دونوں بیٹھ کر پلان کریں گے کہ مجھے کس طرح روکا جائے جس کا ایک طریقہ انہوں نے میرے وارنٹ کی شکل میں ڈھونڈا ہے تاہم جب میں 21 روز کنٹینر میں رہ سکتا ہوں تو جیل اس سے آسان ہوگی، نوازشریف کے لیے جیل جانے کو بھی تیار ہوں لیکن آخری دم تک ان کا مقابلہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا مقابلہ کرکے اور انصاف لے کر دکھاوٴں گا جب کہ وہ لوگوں کی بولیاں لگارہے ہیں،انہوں نے جتنا اس ملک کے ساتھ ظلم کیا اتنا کسی دشمن نے بھی نہیں کیا ہوگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :