سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کیلئے آئندہ ماہ سے بائیومیٹرک سسٹم کے آغاز کا حتمی فیصلہ کر لیا

جمعرات 13 نومبر 2014 21:52

سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کیلئے آئندہ ماہ سے بائیومیٹرک ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء)محکمہ تعلیم نے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کیلئے آئندہ ماہ سے بائیومیٹرک سسٹم کے آغاز کا حتمی فیصلہ کر لیا ۔محکمہ سکولز کے ذرائع کے مطابق خصوصی مانیٹرنگ ٹیموں کے ذریعے جنوری سے ستمبر کے دوران 18 ہزار 592 اساتذہ کی حاضری چیک کی گئی جس میں 14 ہزار 186 اساتذہ فرائض سے غفلت کے مرتکب پائے گئے۔

غیر حاضری پر 81 اساتذہ برطرف، 14 جبری ریٹائرڈ اور 534 اساتذہ کی سالانہ ترقی روک لی گئی۔

(جاری ہے)

2ہزار 632 اساتذہ کو وارننگ بھی جاری ہوئی۔ مانیٹرنگ ٹیموں کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ایک ہزار 265 ایسے اساتذہ بھی ملے جو تعینات تو کسی اور سکول میں تھے لیکن ڈیوٹیاں گھر کے پاس سکول میں دیتے رہے۔ محکمہ سکولز سختی سے ہدایت کی ہے کہ جس ٹیچر کی جہاں ڈیوٹی لگے اسے وہیں پڑھانا پڑے گا، ورنہ ملازمت سے پکی چھٹی ہو جائے گی ۔اسی تناظر میں محکمہ تعلیم نے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کے لئے آئندہ ماہ سے بائیو میٹرک سسٹم کو عملی طور پر استعمال میں لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔