پاکستانی پاسپورٹ پر 91افغان باشندوں کے برطانیہ سمیت یورپ کے دیگر ممالک میں بھجوا دئیے گئے

جمعرات 13 نومبر 2014 22:21

پاکستانی پاسپورٹ پر 91افغان باشندوں کے برطانیہ سمیت یورپ کے دیگر ممالک ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء ) پاکستانی پاسپورٹ پر 91افغان باشندے برطانیہ سمیت یورپ کے دیگر ممالک پہنچ گئے ہیں ، جس پر سکارٹ لینڈ یارڈ اور برطانیہ کا ایک وفد معاملے کی تہہ تک پہنچنے کیلئے پاکستان آ یا ہوا ہے تاہم تحقیقات مکمل ہونے کے قریب پہنچنے پر ایف آئی اے کی طرف سے کیس کے تفتیشی آفیسر کو ایف آئی اے سے واپس پنجاب پولیس بھیج دیا گیا ،جس پر تحقیقاتی ٹیم کو پریشا ن ہو گئی ہے ۔

ذرائع نے آن لائن کوبتایاکہ 91افغان باشندے پاکستانی پاسپورٹ پرملک کے مختلف شہروں سے برطانیہ سمیت یورپ کے دیگرممالک میں گئے تھے جس کیسکاٹ لینڈیارڈ پولیس نے تحقیقات کے سلسلے میں اپنی ٹیم پاکستان بھیج رکھی ہے ،تاکہ یہ معلوم کیاجاسکے کہ ایف آئی اے میں شامل کون لوگ تھے جنہوں نے ان لوگون کوکلیئرکیااورانہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں حکومت اوروزارت داخلہ پر عالمی دباؤ کی وجہ سے کیس کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے نے ا یک خصوصی تحقیقاتی ٹیم ایس آئی یو قائم کی جو اس کیس کی تحقیقات کررہی تھی ۔ذرائع کے مطابق اب جبکہ تفتیش مکمل ہونے کے قریب تھی اوراس کیس کے اصل ملزمان تک پہنچاجاناتھاتوا سکے تفتیشی آفیسرکوایف آئی اے سے ہٹا کر واپس پنجاب پولیس تعینات کردیاگیاہے جس کے بعد تحقیقاتی ٹیم کوپریشانی لاحق ہوگئی ہے کہ کیسے ایک آفیسرکوتفتیش کے عمل سے ہٹایاجاسکتاہے جبکہ رپورٹ مرتب ہونا تھی ۔

ذرائع کے مطابق تفتیشی آفیسرکانام علمدارحسین شاہ ہے جوپنجاب پولیس سے دوسالہ ڈیپوٹیشن پرایف آئی اے میں تعینات تھا،لیکن اسے اچانک ہٹاکرواپس پنجاب پولیس تعینات کردیاگیاہے تاکہ کرپٹ افسران کوبچا یا جاسکے جو اس معاملے میں ملوث ہیں ، جبکہ اس سلسلے میں یہ خدشہ بھی ظاہرکیاجارہاہے کہ بیرون ملک جانے والے ان لوگوں میں کچھ دہشتگردبھی ہوسکتے ہیں جس سے دہشتگردی کا بھی خطرہ ہے۔

متعلقہ عنوان :