مسافر پروازوں کی بروقت روانگی کیلئے 2 سے 4 گھنٹے پہلے ایئر پورٹس پر پہنچیں،ترجمان پی آئی اے

جمعرات 13 نومبر 2014 22:24

مسافر پروازوں کی بروقت روانگی کیلئے 2 سے 4 گھنٹے پہلے ایئر پورٹس پر پہنچیں،ترجمان ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء) پی آئی اے ترجمان نے اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والے معزز مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ پروازوں کی بروقت روانگی کیلئے 2 سے 4 گھنٹے پہلے ایئر پورٹس پر پہنچیں۔پی آئی اے کے وہ مسافر جو بیرون ملک سفر کر رہے ہوں وہ اپنی پرواز کے مقررہ وقت سے 4 گھنٹے پہلے اور اندرون ملک پروازوں کیلئے 2 گھنٹے پہلے ائرپورٹ پہنچیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ ایئر پورٹ پر داخلے کے وقت سیکورٹی مراحل کے باعث مسافروں کی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آتی ہیں اور مسافروں کے سامان کی جانچ پڑتال کے مراحل میں وقت درکار ہوتا ہے جس کے نتیجہ میں مسافروں کو چیک ان کاؤنٹرز پر پہنچنے میں تاخیر ہو جاتی ہے اور بعض اوقات کنفرم مسافر اپنی مطلوبہ پرواز پر سوار ہو نے سے رہ جاتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق بین الاقوامی پروازوں کی بروقت روانگی کیلئے چیک ان کاؤنٹرز 45 منٹ پہلے اور اندرون ملک پروازوں کیلئے30 منٹ پہلے بند ہو جاتے ہیں۔ مسافروں کی اطلاع کیلئے بھی ضروری ہے کہ بورڈنگ گیٹ پرواز کی روانگی سے 10 منٹ قبل بند کر دئے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :