Live Updates

پی ٹی وی پر حملے سے متعلق عمران خان جتنی صفائیاں پیش کریں ، تصویریں اور وڈیو جھوٹ نہیں بولتیں ، پرویز رشید ،عمران خان اب اپنا دھرنا ڈی چوک کے بجائے بنی گالہ کے محل کے باہر منتقل کریں ،وزیراطلاعات کا بیان

جمعرات 13 نومبر 2014 22:33

پی ٹی وی پر حملے سے متعلق عمران خان جتنی صفائیاں پیش کریں ، تصویریں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعت پرویز رشید نے کہا ہے کہ پی ٹی وی پر حملے سے متعلق عمران خان جتنی صفائیاں پیش کریں لیکن تصویریں اور وڈیو جھوٹ نہیں بولتیں۔

(جاری ہے)

عمران خان کے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعت پرویز رشید نے کہاکہ پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملے میں پاکستان کو زخم لگا ہے، عمران خان جتنے مرضی صفائیاں پیش کریں لیکن تصویریں اور وڈیو جھوٹ نہیں بولتیں، پی ٹی وی پر حملے سے پوری ریاست کو چوٹ لگی جس سے پاکستان کا نقصان ہوا ، عمران خان اب اپنا دھرنا ڈی چوک کے بجائے بنی گالہ کے محل کے باہر منتقل کریں۔

انہوں نے کہاکہ بنوں میں آئی ڈی پیز پر تحریک انصاف کی حکومت کا تشدد شرمناک ہے، آئی ڈی پیز پر ہونے والے اس ظلم پر پاکستان کا ہر شہری افسردہ اور دکھی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات