افغان صدر اشرف غنی دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

جمعہ 14 نومبر 2014 10:45

افغان صدر اشرف غنی دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14نومبر 2014ء) افغانستان کے صدر اشرف غنی منصب صدارت سنبھالنے کے بعد پاکستان کے پہلے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے نور خان ایئربیس پر افغان صدر کا استقبال کیا۔ افغان صدر کے ہمراہ تیس رکنی وفد بھی پاکستان آیا ہے۔

(جاری ہے)

وفد میں افغان وزیر خارجہ، وزیر سرحدی امور، وزیر تجارت ، آرمی چیف اور دیگر عہدیدار شامل ہیں۔

صدر مملکت ممنون حسین اپنے افغان ہم منصب سے ملاقات کرینگے اور ان کے اعزاز میں ضیافت بھی دینگے۔ افغان صدر کی وفاقی وزراء اور سیاسی عمائدین سے بھی ملاقاتیں ہوں گی، وزیراعظم نواز شریف سے افغان صدر کی ملاقات کل ہو گی۔ دو روزہ دورے کے دوران پاک افغان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق سمجھوتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :