ادیتیہ چوپڑا کا ”دھوم فور“ بنانے کی تیاریاں شروع

جمعہ 14 نومبر 2014 12:13

ادیتیہ چوپڑا کا ”دھوم فور“ بنانے کی تیاریاں شروع

ممبئی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14نومبر 2014ء) بالی ووڈ فلمساز ادیتیہ چوپڑا اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو فلم ”دھوم فور“ میں متعارف کرائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ادیتیہ چوپڑا نے ”دھوم فور“ بنانے کی تیاریاں شروع کردیں ہیں اور لیڈ کاسٹ میں سلمان خان کو لیتے ہوئے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو بھی کردار دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بعض ذرائع فلم میں شاہ رخ خان کو لئے جانے کے بارے امکان ظاہر کررہے ہیں شاہ رخ خان نے خود اس امکان کے پیش نظر کہا ہے کہ ان کو اگر اس فلم میں لینے کے لئے کہا گیا تو انہیں خوشی ہوگی کیونکہ دھوم فرنچائز کا حصہ بننا ان کے لئے قابل فخر ہوگا۔فلم میں سلمان خان ولن ہوں گے جبکہ فلم کی عکس بندی 2017ء میں شروع کرنے کا امکان ہے۔ شاہ رخ خان کے بیٹے 13 نومبر کو17 سال کے ہوئے ہیں۔ آریان برطانیہ کے سیونوآک سکول کے طالبعلم ہیں جہاں امیتابھ بچن کی نواسی نویلی بھی زیر تعلیم ہے۔