دولت اسلامیہ کی سعودی عرب پر حملوں کی دھمکی

جمعہ 14 نومبر 2014 12:40

دولت اسلامیہ کی سعودی عرب پر حملوں کی دھمکی

لندن (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14نومبر 2014ء) مشرقِ وسطیٰ میں سرگرم شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے سربراہ نے اپنے جنگجووں اور حامیوں پر زور دیا ہے کہ وہ سعودی عرب کو حملوں کا نشانہ بنائیں۔دولت اسلامیہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر آڈیو تقریر جاری کی جو شدت پسند تنظیم کے بیان کے مطابق اس کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی ہے۔آڈیو میں دولتِ اسلامیہ کے سربراہ نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنی خلافت کا دائرہ سعودی عرب اور چار دیگر عرب ملکوں تک بڑھا رہے ہیں۔

تقریر میں البغدادی نے سعودی عرب میں موجود اپنے حامیوں پر زور دیا ہے کہ وہ مملکت کے حکمرانوں کے خلاف بغاوت کا علم بلند کریں جو امریکہ کی قیادت میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف بننے والے عالمی اتحاد کا ساتھ دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

دولتِ اسلامیہ کے سربراہ نے اپنی آڈیو تقریر میں دعویٰ کیا کہ تنظیم کے خلاف شام اور عراق میں جاری امریکی فضائی حملے ناکامی سے دوچار ہورہے ہیں۔

انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ دنیا بھر میں جہاد کا آغاز کریں اور آمر حکمرانوں کے خلاف دنیا کو آگ سے بھردیں۔اپنی تقریر میں ابو بکر البغدادی نے کہا کہ پانچ عرب ریاستوں میں موجود اپنے بھائیوں کی جانب سے بیعت کرنے کے بعد وہ دولت اسلامیہ کو ان ملکوں تک وسعت دیتے ہوئے وہاں اپنے گورنروں کا تقرر کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :