Live Updates

پولیس کو عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پر عمل کرنا چاہئے: پرویز رشید

جمعہ 14 نومبر 2014 13:07

پولیس کو عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پر عمل کرنا چاہئے: پرویز رشید

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14نومبر 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پولیس کو عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پر عمل کرنا چاہئے، عمران انصاف کی بات کرتے ہیں، امید ہے وہ پیش ہوں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پرویز رشید نے کہا کہ تحفظ پاکستان بل کو پارلیمینٹ نے منظور کیا ہے اور وزارت قانون پارلیمینٹ کے پاس کردہ قوانین پر کچھ نہیں کر سکی، منتخب ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ کسی کو قانون سے استثنیٰ مل گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے حود منتخب افراد کے خلاف ایف آئی آر کٹوانے کی ابتداءکی، وزیراعظم اور میرے خلاف بھی ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے تاہم صبح کا بھولا شام کو گھرآ جائے تو گلے سے لگا لیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات