بھارت کا پی آئی اے پر نئی دہلی میں کروڑوں کی جائداد خریدنے کاالزام

جمعہ 14 نومبر 2014 13:08

بھارت کا پی آئی اے پر نئی دہلی میں کروڑوں کی جائداد خریدنے کاالزام

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14نومبر 2014ء) بھارتی نشریاتی ادارے ”ژی نیوز“ کے مطابق بھارت نے پاکستان کی انٹرنیشنل ائیر لائنز( پی آئی اے ) کو نئی دہلی میں غیر منقولہ جائداد خریدنے پر نوٹس جاری کرنے کا ارادہ کرلیا بھارت نے پی آئی اے پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے نئی دہلی میں غیر قانونی طور پر کروڑوں کی غیر منقولہ جائداد خریدی ہے۔

بھارتی وزارت خزانہ کا ذیلی ادارہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED) مبینہ طور پر بھارت کے ریزرو بینک (آر بی آئی) کی جانب سے طے کردہ راصولوں کی خلاف ورزی پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کو نوٹس جاری کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا کہ اس نے دہلی میں کروڑوں روپے مالیت کی غیر منقولہ جائیدادحاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ غیر ملکی ایئر لائنوں نے مبینہ طور پر آر بی آئی سے لازمی اجازت کے بغیر قومی دارالحکومت کے قلب میں اہم جائدادیں حاصل کر لیں ہیں اور یہ فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (فیما) کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

فیما ایکٹ کے مطابق پاکستان، بنگلا دیش، سری لنکا، افغانستان، چین، ایران، نیپال یا بھوٹان کے شہری بھارت میں ریزرو بینک کی پیشگی اجازت کے بغیر غیر منقولہ جائیداد حاصل نہیں کرسکتے، اس جائداد کی لیز کی مدت سے پانچ سال سے زیادہ نہیں ہو سکتی۔

متعلقہ عنوان :