وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے سیلاب متاثرین میں امداد رقوم کی تقسیم کے موقع پر متاثرین کا احتجاج ‘ گو نواز گو کے نعرے

جمعہ 14 نومبر 2014 13:09

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے سیلاب متاثرین میں امداد رقوم کی تقسیم کے ..

بھوانہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14نومبر 2014ء) وزیراعلی شہباز شریف کی بھوانہ میں سیلاب متاثرین میں امدادی رقم تقسیم کے موقع پر متاثرین نے شدید احتجاج کیا اور گو نواز گو کے نعرے بھی لگائے۔نجی ٹی وی کے مطابق بھوانہ میں وزیراعلی پنجاب نے امدادی رقم کی دوسری قسط ادا کرنے کے موقع پر تقریب سے خطاب ختم کرنے کے بعد روانہ ہونے لگے تو متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے ان کی گاڑی کو گھیر لیا اور گو نواز گو کے نعرے لگائے۔

(جاری ہے)

متاثرین نے کہاکہ ہمیں حق نہیں دیا گیا اور پٹواریوں نے غلط رجسٹریشن کی جس کی وجہ سے امداد نہیں دی جارہی۔وزیراعلی نے اس سے قبل متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چنیوٹ میں سیلاب متاثرین کو 60 کروڑ روپے تقسیم کئے جارہے ہیں اور سیلاب متاثرین پریشان نہ ہوں کیوں کہ مسائل ختم ہونے والے ہیں جبکہ پاک فوج ، بحریہ اور ریسکیو کے اداروں نے متاثرین کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا۔