انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران اور طاہر القادری کو اشتہاری قرار دیدیا

جمعہ 14 نومبر 2014 14:21

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران اور طاہر القادری کو اشتہاری قرار ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14نومبر 2014ء) اسلام آباد کی انسدادد ہشتگردی کی عدالت نے عمران خان اور طاہر القادری کو اشتہاری ملزم قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کو ایس پی آپریشنز عصمت اللہ جونیجو کو زخمی کرنے کے مقدمے میں اشتہاری قرار دیا گیا۔ اس سے پہلے عدالت دونوں ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر چکی ہے۔ اس کے علاوہ انسداد دہشتگردی کی عدالت پی ٹی وی پر حملے کے مقدمے میں بھی عمران خان، طاہر القادری اور پرویز خٹک سمیت متعدد رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :