تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت مالی بے قاعدگیوں میں ملوث، الیکشن کمیشن میں درخواست جمع

جمعہ 14 نومبر 2014 14:30

تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت مالی بے قاعدگیوں میں ملوث، الیکشن کمیشن ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14نومبر 2014ء) تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر بابر نے تحریک انصاف کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کروا دی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر بابر کا کہنا تھا کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت مالی بے ضابطگیوں اور قواعد کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ پارٹی میں ہونے والی کرپشن کی نشاندہی ثبوتوں کے ساتھ کی ہے۔ احتساب کی باتیں کرنے والے پی ٹی آئی چیئرمین کو چاہیے کہ وہ تحریک انصاف سے کرپشن کا خاتمہ کریں۔