بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کولگام میں دو کشمیری نوجوا ن شہید کر دیے

جمعہ 14 نومبر 2014 14:32

بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کولگام ..

سرینگر (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14نومبر 2014ء) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کولگام میں دو کشمیری نوجوا ن شہید کر دیے اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کی 1راشٹریہ رائفلز اور سینٹرل ریزرو پولس فورس کی 18بٹالین سے وابستہ اہلکاروں نے عباس ملہ اور منظور ملک نامی نوجوانوں کو ضلع کے علاقے فرصل میں چنی گام کے مقام پرمحاصرے اور تلاشی کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران شہید کیا۔

(جاری ہے)

فوجیوں نے علاقے میں دو رہائشی مکانات بھی گولہ باری کر کے مسمار کر دیے۔بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ شہید ہونے والے نوجوان عسکریت پسند تھے۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔

متعلقہ عنوان :