پیمرا سکھر نے گاؤں ولی محمد کورائی میں غیرقانونی طور پر کیبل نیٹ ورک پر چھاپہ مار کر سامان قبضے میں لے لیا

جمعہ 14 نومبر 2014 14:40

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14نومبر 2014ء) پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی پیمرا سکھر کی ایک چھاپہ مار ٹیم نے گاؤں ولی محمد کورائی میں غیرقانونی طور پر کیبل نیٹ ورک چلانے پر چھاپہ مار کر سامان قبضے میں لے لیا‘ آپریٹر فرار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سونی کیبل نیٹ ورک میرپور ماتھیلو کی ڈشکیات پر پیمرا سکھر کی ایک ٹیم نے انسپکٹر سینگار علی شیخ‘ فاروق علی شیخ نے چھاپہ مار کر ولی محمد کورائی میں غیرقانونی طور پر کیبل سسٹم چلانے پر گاؤں میں تمام سسٹم ختم کردیا جبکہ چلانے والے پر میرپور ماتھیلو پولیس اسٹیشن پر مقدمہ درج کرلیا‘ کیبل آپریٹر موقع سے فرار ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :