Live Updates

عمران خان کا نا م الزام خان کی بجائے بھولا خان رکھا جائے،پرویز رشید

جمعہ 14 نومبر 2014 14:55

عمران خان کا نا م الزام خان کی بجائے بھولا خان رکھا جائے،پرویز رشید

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14نومبر 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے کارکنوں کوجو تشدد کی تبلیغ کررہے ہیں اس پر ڈی چوک سے لیکر بنوں تک عمل ہو رہا ہے ۔جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ عمران نے کارکنوں کو اپنی تقریر میں پی ٹی وی اور دیگر اداروں پر حملے کے لئے اکسایا ہے۔

عمران خان چاہئیں تو اس کی یہ تقریر کا ریکارڈ فراہم کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی پر حملے پر عمران کی گرفتاری پر عملدرآمد اسلام آباد پولیس کا کام ہے اور پولیس کو اس پر عمل کرنا چاہیے۔عمران نے اپنی تقریر میں پہلے کچھ کہتے ہیں اور بعد میں کچھ اور کہتے ہیں۔اب ان کا الزام خان کی بجائے بھولا خان رکھا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران دن کو کچھ کہتے ہیں اور رات کچھ اور ۔

پھر اپنی ہی باتوں سے مکر جاتے ہیں۔وہ انصاف کی باتیں کرتے ہیں تو پھر عدالتوں سے انصاف لیں۔ انہوں نے کہا کہ۔اصلی عمران عدالت میں پیش ہواور اپنی بے گناہی ثابت کریں ۔نقلی عمران تو کنٹینر پر رہتا ہے۔عمران نے جس کمپنی کا سہارا لیا ہوا ہے وہ سیاسی جماعتوں کو توڑنے ڈوبنے کا کام کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ خان کے ساتھ وہ لوگ ہیں جن کے پالتو جانور غیر ملکی خوراک کھاتے ہیں اور عوام کو انہی لوگوں سے شکایت ہے۔عمران کے دھرنے میں کرسیاں زیادہ ہوتی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کے حوالے سے فیصلہ وزیر اعظم کی وطن واپسی پر ہوگا

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :