سال 2014 کے بہترین کھلاڑیوں کیلئے ایوارڈز کا اعلان ، حفیظ ٹیم آف دی ائیر میں شامل

جمعہ 14 نومبر 2014 14:56

سال 2014 کے بہترین کھلاڑیوں کیلئے ایوارڈز کا اعلان ، حفیظ ٹیم آف دی ائیر ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14نومبر 2014ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سال 2014 کے بہترین کھلاڑیوں کے لیے ایوارڈز کا اعلان کر دیا ۔ پاکستان کی جانب سے واحد محمد حفیظ ون ڈے ٹیم آف دی ائیر میں شامل کیے گئے ، دبئی میں آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ آسٹریلیا کے مچل جانسن کے نام رہا ، آسٹریلوی بولر مچل جونسن نے آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کر لیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز کے نام رہا ، ویمنز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز پانے والی انگلینڈ کی سارا ٹیلر رہیں ۔ آئی سی سی ٹی 20 انٹرنیشنل پرفارمنس آف دی ایئر آسٹریلیا کے ایرون فنچ نے جیت لیا جبکہ پیپلز چوائس ایوارڈ کے حقدار بھارت کے بھاوانیشور کمار رہے ۔ آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں پاکستان کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کو شامل کیا گیا ہے ، آئی سی سی ایمرجنگ کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ انگلینڈ کے گرے بیلنس نے اپنے نام کیا ۔