سعودی عرب ، خواتین کے بینک اثاثوں کی مالیت ایک ارب ڈالر تک پہنچ گئی

جمعہ 14 نومبر 2014 16:09

سعودی عرب ، خواتین کے بینک اثاثوں کی مالیت ایک ارب ڈالر تک پہنچ گئی

ریاض(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14نومبر 2014ء) سعودی عرب میں خواتین کے بینک اثاثوں کی مالیت ایک ارب ڈالر تک پہنچ گئی ۔سعودی میڈیا کے مطابق وزارت صنعت و تجارت کی دستاویزات میں ظاہر کیے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیاہے کہ ما الدار سعودی خواتین کے ایک ارب ڈالر بنکوں میں جمع ہیں۔واضح رہے وزارت صنعت و تجارت کے پاس کاروباری خواتین کی رجسٹریشن صرف سات اعشاریہ تین فیصد ہے۔

خواتین کی معاشی سرگرمیوں میں شرکت بڑھانے کے لیے اس ماہ سعودی دارالحکومت ریاض کے علاوہ دمام اور جدہ میں خواتین کو معاشی شعبے میں متحرک کرنے کے لیے ورکشاپس کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔ان ورکشاپس میں سعودی خواتین کو معاشی میدان میں آنے کی ترغیب دی جائے گی۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ورکشاپس میں ملک بھر سے تاجر حضرات کے علاوہ تاجر خواتین بھی بڑی تعداد میں شریک ہوں گی۔

(جاری ہے)

ورکشاپس میں سعودی تاجر خواتین کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے بھی تجاویز پر غور کیا جائے گا تاکہ معاشی میدان میں خواتین کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔سرکاری محمکہ شماریات کے مطابق سعودی کارکنوں میں پانچ اعشاریہ ایک فیصد تعداد خواتین کی ہے جبکہ ان کا مجموعی سعودی آبادی میں تناسب.6 49 فی صد ہے۔

متعلقہ عنوان :