پولیس نے 6 سالہ بچے پر خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج کر دیا

جمعہ 14 نومبر 2014 17:07

پولیس نے 6 سالہ بچے پر خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج کر دیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14نومبر 2014ء) پنجاب پولیس کا ایک اور کارنامہ منظر عام پر آگیا ہے جس نے ایک 6 سالہ بچے پر خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ شالیمار میں 6 سالہ بچے محمد حسنین پر خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج کر دیا گیا تاہم محمد حسنین اپنے والدین کے ہمراہ انصاف کے حصول کیلئے سیشن عدالت پہنچ گیا۔ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نوید اقبال نے محمد حسنین کو مقدمے سے باعزت بری کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :