نیوزی لینڈ کیخلاف آخری دو ٹیسٹ میچز کیلئے قومی ٹیم کے 15کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

جمعہ 14 نومبر 2014 18:48

نیوزی لینڈ کیخلاف آخری دو ٹیسٹ میچز کیلئے قومی ٹیم کے 15کھلاڑیوں کے ..

لاہو ر (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14نومبر 2014ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری دو ٹیسٹ میچز کے لئے قومی ٹیم کے 15کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے ۔احمد شہزاد کی انجری کی وجہ سے انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے دیگر کھلاڑیوں کو ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں کپتان مصبا ح الحق ،محمد حفیظ ،اسد شفیق ، احسان عادل ، اظہر علی،حارث سہیل ،عمران خان ،محمد طلحہ ،راحت علی ،وکٹ کیپر سرفراز احمد ،شان مسعود ،توفیق عمر ،یاسر شاہ ،یونس خان ،ذوالفقار بابر شامل ہیں ۔نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ 17سے 21نومبر تک دوبئی میں تیسرا اور آخری ٹیسٹ 26سے 30نومبر تک شارجہ میں ہوگا ۔پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو پہلا ٹیسٹ جیتنے کی وجہ سے سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے ۔قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کی سفارشات پر پی سی بی کے چیئرمین نے مذکورہ ٹیم کی منظور ی دیدی ہے ۔