افغان صدر کو دورہ پاکستان پر 145رکنی وفد ساتھ لے جانے پر شدید تنقید کا سامنا

جمعہ 14 نومبر 2014 19:54

افغان صدر کو دورہ پاکستان پر 145رکنی وفد ساتھ لے جانے پر شدید تنقید کا ..

کابل (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14نومبر 2014ء) افغان صدر اشرف غنی کو پاکستان کے دورے کے موقع پر اپنے وفد میں 145 سے زائد افراد کو ساتھ لے جانے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو افغان خبر ایجنسی کے مطابق متعدد ارکان پارلیمنٹ اور سول سوسائٹی کے عہدیداروں نے پاکستان کے دورے کے موقع پر 145 افراد کے گرینڈ وفد کو ساتھ لے جانے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غنی کو غیر ضروری افراد کو اپنے ہمراہ لے جانے سے انکار کر دینا چاہیے تھا جن کا مذاکرات اور سیاسی تعلقات کے حوالے سے کوئی کردار نہیں، اورزگان سے تعلق رکھنے والی رکن پارلیمنٹ ریحانہ آزاد نے کہا کہ ایسے افراد کو اپنے ساتھ لے جانے کی کوئی ضرورت نہیں تھی جو وہاں شاپنگ اور سیروتفریح کیلئے گئے ہیں، سول سوسائٹی کے ایک عہدیدار احمد سعیدی نے کہا کہ صدر کے وفد میں جانے والے افراد میں افغانستان کیلئے کچھ حاصل کرنے کی صلاحیت ہونی چاہیے اور وہ اس سلسلے میں موثر کردار ادا کر سکیں، فضول افراد کی موجودگی بے فائدہ اور افغان عوام کیلئے تباہ کن ہے۔

متعلقہ عنوان :