پی ٹی وی پر حملہ حکومت نے خود کرایا طاہرالقادری 20 نومبر کو پاکستان آرہے ہیں ،کوئی گرفتار کر سکتا ہے تو کرلے ، رحیق عباسی

جمعہ 14 نومبر 2014 20:49

پی ٹی وی پر حملہ حکومت نے خود کرایا   طاہرالقادری 20 نومبر کو پاکستان ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14نومبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے صدر رحیق عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی وی پر حملہ حکومت نے خود کرایا  طاہرالقادری 20 نومبر کو پاکستان آرہے ہیں اگر کوئی گرفتار کرسکتا ہے تو کرلے۔فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحیق عباسی نے کہا کہ پی ٹی وی اور پاکستان سیکریٹریٹ پر حملہ پرویز رشید اور ماوری میمن کی سازش تھی جسے حکومت نے خود کرایا جس کے بعد دباوٴ ڈال کر عمران خان اور طاہرالقادری کے وارنٹ جاری کرائے گئے تاہم عدلیہ کو بھی دیکھنا چاہئے تھا کہ ان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ بنتا ہے کہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے ہمیں ڈرایا نہیں جاسکتا، طاہرالقادری 20 نومبر کو پاکستان آرہے ہیں اور وہ لاہور میں اتریں گے اگر کوئی انہیں گرفتار کرسکتا ہے تو کرلے۔

(جاری ہے)

رحیق عباسی نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاوٴن کی تحقیقات کے لیے غیرجانبدار ٹیم نہیں بنائی گئی جسے مسترد کرتے ہیں، سانحہ کو5 ماہ گزر چکے ہیں تاہم اب تک اس میں ملوث کوئی بھی ملزم گرفتار نہیں کیا جاسکا اور نہ ہی کسی کے خلاف کارروائی ہوئی، رانا ثنا اللہ سے استعفیٰ لیا گیا اس کے باوجود وہ اہم اجلاس میں شریک ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنی شوگر ملیں بچانے کیلئے آدھا پنجاب سیلاب میں ڈبو دیا، وزیر اعلیٰ پنجاب کی چنیوٹ آمد پر عوام نے حکومتی وعدے پورے نہ ہونے پر احتجاج کیا، فوٹوسیشن کیلئے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کییگئے،اعلانات کے مطابق امداد نہیں پہنچ سکی، ہر زبان پر گونوازگو کا نعرہ ہے،ڈاکٹرطاہرالقادری کیوارنٹ گرفتاری جاری ہونے سے ہمیں ڈرایا نہیں جاسکتا،پاکستان عوامی تحریک کے قائد20 نومبر کو لاہورائرپورٹ پر لینڈ کریں گے،کوئی گرفتار کرسکتا ہے تو کر لے۔

متعلقہ عنوان :