بلدیاتی انتخابات اپریل 2015 میں متوقع، وزیر اعظم کو بس صوبہ پنجاب نظر آتا ہے: پرویز خٹک

جمعہ 14 نومبر 2014 21:14

بلدیاتی انتخابات اپریل 2015 میں متوقع، وزیر اعظم کو بس صوبہ پنجاب نظر ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14نومبر۔2014ء) وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے شکوہٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کو صرف پنجاب نظر آتا ہے جبکہ باقی صوبوں کے ساتھ بیگانوں جیسا رویہ برتا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم جب بھی وفاق سے کچھ مانگتے ہیں تو ہمارے ساتھ ٹال مٹول سے کام چلایا جاتا ہے حالانکہ وزیر اعظم کو چاہئے کہ تمام صوبوں کو ایک نظر سے دیکھیں اور دوسروں صوبوں سے بے خبر نہ رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے تیاری مکمل کر لی ہے اور صوبے میں اپریل 2015 تک بلدیاتی انتخابات ممکن ہیں ، یہ انتخابات شفافیت میں اپنی مثال آپ ہوں گے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ وفاق نے میٹرو بس منصوبے کے لئے ریلوے ٹرک دینے سے انکار کر دیا تھا۔