جلد فٹ ہو کر نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ کا حصہ بن جاؤں گا ‘ احمد شہزاد

جمعہ 14 نومبر 2014 21:15

جلد فٹ ہو کر نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ کا حصہ بن جاؤں ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14نومبر 2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین احمد شہزاد نے کہا ہے کہ جلد فٹ ہو کر نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ کا حصہ بن جاؤں گا ، ٹیم کا یہی تسلسل برقرار ررہا تو نہ صرف نیوزی لینڈ بلکہ ورلڈ کپ میں بھی کامیابیاں قومی ٹیم کے قدم چومے گی۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ کرکٹ بڑے دل والوں کا کھیل ہے چوٹ سے فرق نہیں پڑے گا۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ میچ کے دوران لگنے والی چوٹ اب بہت بہتر ہے اور امید ہے کہ کیویز کے خلاف جاری سیریز کے تیسرے میچ میں قومی ٹیم کا حصہ ہوں گا۔نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیم کی جیت پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیویز کے خلاف فتح ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ۔میچ کے دوران ہر کھلاڑی نے اپنے اپنے فارمیٹ میں کارکردگی دکھا کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اگر یہی تسلسل برقرار ررہا تو امید ہے کہ نہ صرف نیوزی لینڈ بلکہ ورلڈ کپ میں بھی کامیابیاں قومی ٹیم کے قدم چومے گی۔ ایک سوال کے جواب میں احمد شہزاد نے کہا کہ کھیل کے حوالے سے کیریئر کے بہترین دور میں ملک کے لئے نئے ریکارڈ بنانا چاہتا ہوں۔