اسامہ کی ہلاکت کے وقت کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں ،
جوں ہی القاعدہ کے سربراہ سے سامنا ہوا گولیاں چلانے میں دیر نہ کی جس کے بعد اسامہ بمشکل چند لمحے ہی زندہ رہا،رابرٹ او نیل
جمعہ 14 نومبر 2014 23:17
نیو یارک(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14نومبر 2014ء) ایبٹ آباد کے کمپاؤنڈ میں اسامہ کے آخری لمحات سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ امریکی نیوی سیل ٹیم کے رکن رابرٹ او نیل کا کہناہے کہ جوں ہی اس کا القاعدہ کے سربراہ سیسامنا ہوا اس نے گولیاں چلانے میں دیر نہ کی،جس کے بعد اسامہ بمشکل چند لمحے ہی زندہ رہا۔ اپنی شناخت ظاہر کرنے والا رابرٹ او نیل اس خفیہ ترین نیوی سیل ٹیم کا حصہ تھا جو ایبٹ آباد میں اسامہ کے کمپاؤنڈ میں داخل ہوئیں۔
رابرٹ او نیل کا دعویٰ ہے کہ بن لادن سے اسی کا سامنا ہوا اور اس نے چہرے پر تین گولیاں ماریں۔ واقعہ کی منظر کشی کرتے ہوئے رابرٹ او نیل بتاتا ہے کہ جوں ہی وہ دائیں جانب مڑا اس کے سامنے ایک شخص اپنی بیوی پر ہاتھ رکھے کھڑا تھا۔یہ اسامہ بن لادن تھا جس کا چہرہ اسے ذہن نشین تھا۔(جاری ہے)
رابرٹ نے اسے پہنچانتے ہی گولیاں چلادیں اور اسامہ بستر کے دائیں جانب گر گیا۔
رابرٹ کہتا ہے کہ اسامہ کینزدیک کھڑے وہ اس کی آخری سانس سن رہا تھا اور وہ سو فی صد یقین سے کہہ سکتاہے کہ وہ ہی وہ شخص ہے جس نے اسامامہ کو آخری بار زندہ دیکھا، رابرٹ او نیل کا کہناہے کہ وہ آج تک یہ فیصلہ نہیں کرسکا کہ یہ اس کی زندگی کا بہترین کارنامہ تھا یا بدترین عمل۔ امریکی ٹی وی پررابرٹ او نیل کے متنازع انٹرویو پر نیوی سیل ٹیم کے دیگر ارکان اور اعلیٰ عسکری حکام شدید برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.