Live Updates

شہباز شریف کی ملکی مفادات کے منافی احتجاجی سیاست پر تحریک انصاف کی قیادت پر کڑی تنقید

جمعہ 14 نومبر 2014 23:20

شہباز شریف کی ملکی مفادات کے منافی احتجاجی سیاست پر تحریک انصاف کی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14نومبر 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ میں سیلاب متاثرین کو مالی امداد کی دوسری قسط کی ادائیگی کے موقع پر تقریب سے خطاب کے دوران عمران خان، تحریک انصاف اور طاہر القادری کی ملک و قوم کے مفادات کے منافی احتجاجی سیاست پر کڑی تنقید کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ دنوں چین میں منعقدہ ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی جس میں دنیا بھر کے عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔

چین کی قیادت اور عوام نے اس بڑے ایونٹ کے موقع پر جس یکجہتی اور اتحاد کا مظاہرہ کیا وہ نہ صرف لائق تحسین بلکہ قابل مثال بھی ہے۔ چینی رہنماؤں نے عوام کے تعاون سے بیجنگ جو کہ بدترین فضائی آلودگی کا شکار ہے کو ایک صاف اور شفاف شہر میں تبدیل کر دیا ۔

(جاری ہے)

باہمی تعاون کے ساتھ شہر کی فیکٹریاں بند کی گئیں ا ور سڑکوں پر رواں ٹرانسپورٹ میں بھی ایک چوتھائی کمی کی گئی اور عالمی برادری پر واضح کیا کہ چینی قوم اپنے معزز مہمانوں کا کس طرح استقبال کرتی ہے جبکہ بدقسمتی سے پاکستان میں عمران خان اور ان کی جماعت تحریک انصاف کا ایسا منفی چہرہ سامنے آیا ہے جس کی وجہ سے چینی صدر اور دیگر عالمی رہنما پاکستان نہ آ سکے۔

ان عناصر نے ذاتی مفادات کی خاطر دنیا میں پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ اسلام آباد شہر کو آلودہ کیا اور پوری قوم کا سر شرم سے جھکادیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات