سابق صدرپرویزمشرف پرحملےکاخطرہ،خفیہ اداروں کی رپورٹ

ہفتہ 15 نومبر 2014 11:03

سابق صدرپرویزمشرف پرحملےکاخطرہ،خفیہ اداروں کی رپورٹ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15نومبر 2014ء) خفیہ اداروں نے سابق صدر پرویز مشرف پر حملے سے متعلق رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق کالعدم تنظیموں نے سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کی منصوبہ بندی کرلی ہے، خفیہ اداروں کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی جان کو خطرہ ہے، حساس اداروں نے مراسلے میں محکمہ داخلہ سندھ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ممکنہ خودکش حملے سے آگاہ کردیا۔

(جاری ہے)

حساس اداروں کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو رہائش گاہ سے ہسپتال جاتے ہوئے نشانہ بنایا جاسکتا ہے جس کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی سندھ پولیس اور رینجرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سابق صدر کی سیکیورٹی انتہائی سخت کردی جائے۔ حساس اداروں کے مطابق کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گردوں کو اس مقصد کے لیے تیار کیا گیا ہے جو ممکنہ طور پر مشرف کو خودکش حملے میں نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔