ماروی میمن اورنذیر خان کا آئی ڈی پیز کی رہائی کے لیے جیل کے باہر دھرنا

ہفتہ 15 نومبر 2014 11:23

ماروی میمن اورنذیر خان کا آئی ڈی پیز کی رہائی کے لیے جیل کے باہر دھرنا

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15نومبر 2014ء) مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن اورنذیرخان نے آئی ڈی پیز کی رہائی کے لیے بنوں جیل کے باہر دھرنا دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ دو روزقبل بنوں میں راشن تقسیم کے دوران پولیس نے آئی ڈی پیز پر تشدد کیا اور ان کو حراست میں لے لیا ،جس کے بعد عدالت نے 100سے زائد آئی ڈی پیز کو جیل بھیج دیا ،ان کا قصور صرف اتنا تھا کہ وہ خیمے اور راشن مانگ رہے تھے۔ان کا کہنا ہے کہ جب تک رہائی نہیں دی جا ئے گی ہم دھرنا جاری رکھیں گے ،آئی ڈی پیز ہمارے مہمان ہیں اوران کیساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :