کترینہ کیف کا نام ”راج نیتی“ کے سیکوئل کے لیے زیرغور

ہفتہ 15 نومبر 2014 11:43

کترینہ کیف کا نام ”راج نیتی“ کے سیکوئل کے لیے زیرغور

ممبئی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15نومبر 2014ء)سیاست کی بساط پر کھیلی جانے والی چالوں کی کہانی راج نیتی ، جسکا بننے جارہا ہے سیکوئل، مرکزی کردار کے لئے کترینہ کیف کا نام زیرغور ہے-کترینہ کیف نے فلم راج نیتی میں بہترین اداکاری کی وجہ سے کئی ایوارڈز اپنے نام کئے تھے۔ خبریں گرم ہیں کہ فلم اسٹار کو سیکوئل کے لیے دوبارہ کاسٹ کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

فلم راج نیتی میں کترینا کیف کی فطری اور حقیت سے قریب تر اداکاری نے ثابت کر دکھایا کہ وہ دور حاضر کی بہترین اداکارہ ہیں۔ اسی لئے ہدایتکار پرکاش جھا نے اپنی اس کلاسیکل فلم کے دوسرے حصے میں بھی کترینا کیف کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔راج نیتی 2،2010ء میں ریلیز ہونے فلم راجنیتی کا سیکوئل ہے جس کے کرداروں میں رنبیر کپور، اجے دیوگن ، کترینہ کیف سمیت نانا پاٹیکر، نصیر الدین شاہ اور ارجن رامپال شامل تھے۔