محمد عامر باصلاحیت بولر تھا ‘ کرکٹ میں واپس آنے کے بجائے کوئی اور کام کرے ‘رمیز راجہ

ہفتہ 15 نومبر 2014 12:04

محمد عامر باصلاحیت بولر تھا ‘ کرکٹ میں واپس آنے کے بجائے کوئی اور کام ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15نومبر 2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ محمد عامر باصلاحیت بولر تھا ‘ کرکٹ میں واپس آنے کے بجائے کوئی اور کام کرے جبکہ فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ رمیز بھائی کا مشورہ اپنی جگہ اگر میرے آئیڈیل عمران خان، وسیم اکرم یا شعیب اختر مجھے دوبارہ واپس آنے سے روکتے تو میں ان کی بات پر ضرور سوچتا۔

ایک انٹرویو میں سابق قومی کپتان رمیز راجہ نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرنا درست نہیں ‘ پاکستان کرکٹ بورڈ کا محمد عامر کو دوبارہ ٹیم میں لانے کے مقاصد سمجھ سے بالا تر ہیں۔ عامر کی بحالی کے بعد اگر پھر اْن سے نو بال ہوگئی تو دنیا پاکستان کو ایک بار پھر شکوک کی نظروں سے دیکھے گی۔

(جاری ہے)

اپنے رد عمل میں محمد عامر نے کہا کہ رمیز راجہ یہ تو کہہ رہے ہیں کہ ان کے دور میں کھلاڑی میچ فکسنگ جیسے گھناؤنے عمل میں ملوث تھے، اس وقت انہوں نے کرکٹ کیوں نہ چھوڑی اور کیوں ان ہی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتے رہے؟۔

گزشتہ 4برس میرے لئے یقینا بہت برے اور مشکل تھے تاہم یقین ہے کہ اعتراف جرم کے بعد اللہ میری مدد کرے گا اور میری جلد کرکٹ میں واپسی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :