امریکی کانگریس میں ملالہ بارے قرارداد منظور‘ نوبل انعام ملنے پر مبارکباد‘ ملالہ کی تعلیم اور امن کیلئے کوششیں انتہائی حوصلہ افزاء ہیں‘ اراکین کانگریس

ہفتہ 15 نومبر 2014 14:54

امریکی کانگریس میں ملالہ بارے قرارداد منظور‘ نوبل انعام ملنے پر مبارکباد‘ ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15نومبر 2014ء) امریکی کانگریس میں پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی بارے قرارداد منظور کی گئی ہے جس میں درجنوں اراکین کانگریس نے انہیں امن کا نوبل انعام ملنے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کانگریس میں ملالہ بارے منظور کی جانے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ملالہ کو تعلیم اور امن کیلئے نوبل انعام ملنے پر وہ مبارکباد کی مستحق ہیں۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ملالہ کی تعلیم سب کیلئے کے حق میں چلائی جانے والی مہم دنیا کو مزید پرامن بنانے کے حوالے سے انتہائی اہم کوشش ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی اس حوصلہ افزاء کوشش میں ان کیلئے بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔