پی ٹی آئی کے دھرنے او رجلسوں میں کارکنوں میں جوش پیدا کرنیوالے ڈی جی بٹ کا بل علاقائی تنظیموں پربھاری پڑنے لگا

ہفتہ 15 نومبر 2014 17:40

پی ٹی آئی کے دھرنے او رجلسوں میں کارکنوں میں جوش پیدا کرنیوالے ڈی جی ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15نومبر 2014ء) تحریک انصاف کے دھرنے او رجلسوں میں کارکنوں میں جوش پیدا کرنیوالے ڈی جی بٹ کا بل علاقائی تنظیموں پربھاری پڑنے لگا،ننکانہ صاحب کے بعد ساہیوال کی مقامی تنظیم نے بھی ڈی جی بٹ کی خدمات لینے کی بجائے اپنے طور پر ساؤنڈ سسٹم کا انتظام کیا ۔ڈی جی بٹ پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں کی پہچان سمجھے جاتے ہیں لیکن پی ٹی آئی کی مقامی تنظیموں نے انکے بھاری بھرکم بل کی وجہ سے انہیں مدعو کرنے سے معذرت کر نا شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ساہیوال کی تنظیم نے ڈی جی بٹ کے بل کا بوجھ اٹھانے سے معذوری ظاہر ہوئے مقامی سطح پر ساؤنڈ سسٹم کے انتظامات کئے جبکہ اس سے قبل ننکانہ صاحب کی تنظیم بھی یہی عمل کر چکی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی بجٹ نے ساہیوال کے جلسے کیلئے 27لاکھ روپے مانگے تھے اور بات پچیس لاکھ روپے میں طے ہوئی تھی لیکن ساہیوال کی مقامی تنظیم نے 14لاکھ میں ساؤنڈ سسٹم سمیت دیگر انتظامات کئے ہیں ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ڈی جی بٹ نے بتایا تھاکہ وہ صرف اخراجات کی مد میں رقم لیتے ہیں اور اپنا کوئی معاوضہ وصول نہیں کرتے۔

متعلقہ عنوان :