سکھر،پولیس کی کارروائی ، خا تون مو با ئل چوری کر نے کے مبینہ الزام میں گرفتار

ہفتہ 15 نومبر 2014 20:42

سکھر(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15نومبر 2014ء) سکھر پولیس کی کاروائی ، خا تون کو مو با ئل چوری کر نے کے مبینہ الزام میں گرفتارکر لیا، گرفتار خا تون وومین پو لیس سینٹر کے حوالے ، میں نے کوئی مو بائل چوری نہیں کیا پو لیس جس مو بائل کو چوری کا کہہ رہی ہے وہ مجھے میرے بھائی نے دیاتھا میں بے قصور ہوں ، خاتون کا میڈیا کو بیان تفصیلا ت کے مطابق سکھر پو لیس نے واری تڑ کے علاقے سے ایک خا توں مسمات نسرین بروہی کو مو بائل کی مبینہ چوری کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے اور اسے عدالت میں پیش کر نے کے بجا ئے تفشیش کے لیے سکھر کے وومین پو لیس سینٹرپر رکھا گیا ہے جہاں پر خاتوں نے میڈیا کو بتا یا کہ میں نے کوئی مو بائل چوری نہیں کیا پو لیس نے جس مو بائل چوری کے الزام میں گرفتارکیا ہے وہ مجھے میرے منہ بو لے بھائی عابد نے دیا ہے وہ اس وقت شہر میں نہیں اور کراچی گیا ہوا ہے میں بے قصور ہوں میرے ساتھ انصاف کیا جا ئے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ مو بائل خا تون کے پاس سے ہی برآمد ہواہے۔

متعلقہ عنوان :