بنوں،لوٹ مار اورہنگامہ آرائی میں گرفتار 101آئی ڈی پیزعدالت سے ضمانت پررہا

ہفتہ 15 نومبر 2014 21:22

بنوں،لوٹ مار اورہنگامہ آرائی میں گرفتار 101آئی ڈی پیزعدالت سے ضمانت ..

بنوں(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15نومبر 2014ء ) بنوں لوٹ مار اورہنگامہ آرائی میں گرفتار 101آئی ڈی پیزعدالت سے ضمانت پررہاکردیئے گئے ماروی میمن کی قیادت میں آئی ڈی پیز کی بڑی تعداد نے جیل سے باہر آنے پر استقبال کیا گذشتہ روز شمالی وزیرستان آئی ڈی پیز کیلئے قائم زیاد اکرم درانی سپورٹس کمپلیکس راشن سنٹر میں آئی ڈی پیز نے امدادی سامان سے بھرے ٹرک کو لوٹنے ،ہنگامہ آرائی کے دوران نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے پر 101آئی ڈی پیز شمالی وزیرستان کو گرفتار کیا گیا تھا اور بعد ازاں سنٹرل جیل بنوں منتقل کیا گیا آئی ڈی پیز کی رہائی کیلئے مقامی عدالت میں آئی ڈی پیز کی طرف سے سینان درانی ایڈوکیٹ ،کریم اللہ خان ایڈوکیٹ اور بنوں بار کے جنرل سیکرٹری صفدر محمود ایڈوکیٹ پر مشتمل وکلاء کی ٹیم نے مقدمے کی پیروی کی عدالت نے وکلاء کی دلائل سننے کے بعد تمام آئی ڈی پیز کو 50ہزار روپے دو نفری ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا اور آئی ڈی پیز کو عدالت کے حکم پر جیل سے رہا کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :