Live Updates

حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات کامیاب ہوجائینگے ،سرا ج الحق

ہفتہ 15 نومبر 2014 21:27

حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات کامیاب ہوجائینگے ،سرا ج الحق

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15نومبر 2014ء) جماعت اسلامی کے امیر سرا ج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات کامیاب ہوجائینگے جبکہ حکومت نے مذاکرات کے دوران جن باتوں پر رضامند ظاہر کی ہے ان پر عمل کیلئے اقدامات کیے جائینگے جبکہ سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ وفاق میں استعفے اکھٹے منظور کرنے مطالبہ کرنیوالی تحریک انصاف کا خیبرپختونخوا میں موقف بالکل الگ ہے ۔

انہوں نے کہاکہ استعفوں کی منظوری کیلئے انفرادی تصدیق ضروری ہے ۔ اپوزیشن والے ان کے پاس آتے تو وہ پہلے انفرادی تصدیق ضرورکرتے ۔ اسدقیصر نے کہاکہ اراکین پارلیمنٹ سے استعفوں کی منظوری کیلئے انفرادی تصدیق ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیاپشاور میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر اسدقیصر نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ہفتہ کے روز مرکزی اسلامی میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس دوران دونوں رہنماؤں کے مابین خیبر پختونخو ا اسمبلی کے امور اور موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سرا ج الحق نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات کامیاب ہوجائینگے جبکہ حکومت نے مذاکرات کے دوران جن باتوں پر رضامند ظاہر کی ہے ان پر عمل کیلئے اقدامات کیے جائینگے ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت اور پی ٹی آئی کے قیادت مسئلہ کو حل کرنے کی خواہشمند ہے لیکن حکومت نے ابھی مذاکراتی ٹیم کا اعلان نہیں کیاہے جبکہ حکومت استعفے منظور نہ کرے۔ سراج الحق نے کہاکہ حکومت کو طاہر القادری اور عمران خان کی گرفتار ی کے وارنٹ جاری کرنے کا مشور ہ نادان دوستوں نے دیا ۔ اس موقع پر نے کہاکہ اگر وہ قومی اسمبلی کے سپیکر ہوتے تو باری بار تمام ممبران کو بلواکر ان سے استعفوں کی تصدیق کرواتے ۔

جبکہ سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ وفاق میں استعفے اکھٹے منظور کرنے مطالبہ کرنیوالی تحریک انصاف کا خیبرپختونخوا میں موقف بالکل الگ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ استعفوں کی منظوری کیلئے انفرادی تصدیق ضروری ہے ۔ اپوزیشن والے ان کے پاس آتے تو وہ پہلے انفرادی تصدیق ضرورکرتے ۔ اسدقیصر نے کہاکہ اراکین پارلیمنٹ سے استعفوں کی منظوری کیلئے انفرادی تصدیق ضروری ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات