عوام کا حافظہ ا اتنا کمزور نہیں ،انہیں ایزی لوڈ اور ہیوی لوڈ کے قصے ابھی تک یاد ہیں، پرویز خٹک

ہفتہ 15 نومبر 2014 22:03

عوام کا حافظہ ا اتنا کمزور نہیں ،انہیں ایزی لوڈ اور ہیوی لوڈ کے قصے ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15نومبر 2014ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی خان کی پی ٹی آئی کے چئیر مین عمران خان کے خلاف بیان کے جواب میں کہا ہے کہ عوام کا حافظہ ا اتنا کمزور نہیں ،انہیں ایزی لوڈ اور ہیوی لوڈ کے قصے ابھی تک یاد ہیں،اے این پی نے ڈالروں کی چمک دمک کے عوض پختونوں کے سروں کا سودا کیا اور اپنے اسلاف کی اقدار کو بھلا دیا ، ان کی عوام دشمن سیاست کو خیبر پختونخوا کے غیور عوام نے دریائے کابل میں ڈبو دیا ہے۔

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے وزراء عوام کے خادم ہیں اور دھرنوں میں قومی ترانے پر سیخ پا ہونا پاکستان دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،ان کی سیاست نے پختونوں کا سر شرم سے جھکا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سیاست میں مال بنانے اور عوام کے سروں کا سودا کرنے جیسی روایات کو متعارف کروایا، اپنے دور حکومت میں منہ چھپا کر پھرنے والے تحریک انصاف کی حکومت میں مینڈکوں کی طرح سر اٹھا اٹھا کر بول رہے ہیں۔

ان کے اسلاف سیاست کے علامت اور ان کی اولاد سیاسی بونے بن چکے ہیں جن کے خلاف باتیں کرتے تھے اور اپنے سیاست چمکاتے رہتے تھے ان کی بغلوں میں سر گھسا کر سیاست کی ٹیں ٹیں کر رہے ہیں ۔ ان کے تمام تر ترقیاتی منصوبے صرف کاغذوں تک محدود تھے ، نوکریاں میرٹ کی بجائے کھلے عام بازار میں بکتی تھیں اور ان کا مال ملیشیا ، دبئی ، سویڈن اور آسٹریلیا منتقل ہوتا رہا۔

ان کے دور میں امن و امان کا یہ حال تھا کہ یہ خود دو سال تک چھپتے پھرتے رہے ،ان کو تو ہمارا مشکور ہونا چاہئیے کہ ہماری وجہ سے آج یہ اپنے علاقوں میں جلسے بھی کر سکتے ہیں۔ اسفند یار اور ان کے رفقاء کے سیاسی کرتوتوں نے خطے کے امن کو تہہ و بالا کر دیا ہے ۔یہ نہ صرف اپنے آقا تبدیل کرتے رہتے ہیں بلکہ سیاست میں ان کی قیمت بھی مقرر ہے ۔

متعلقہ عنوان :