اسٹیٹ بینک کا2014ء کی آخری مانیٹرنگ پالیسی کا اعلان ‘آئندہ 2ماہ کیلئے شرح سود 9.5فیصد کر دی

ہفتہ 15 نومبر 2014 22:50

اسٹیٹ بینک کا2014ء کی آخری مانیٹرنگ پالیسی کا اعلان ‘آئندہ 2ماہ کیلئے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15نومبر 2014ء) اسٹیٹ بینک نے 2014ء کی آخری مانیٹرنگ پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے آئندہ 2ماہ کیلئے شرح سود 50،بیسز پوائنٹ کمی کے بعد 9.5فیصد کر دی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ہفتہ کو اسٹیٹ بینک نے 2014ء کی آخری مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق شرح سود میں 0.5فیصد کمی کا اعلان کیا گیا اور آئندہ 2 ماہ کیلئے شرح سود 50بیسز پوائنٹ کمی کے بعد 9.5فیصد ہو کر سنگل ہندسے پر آ گئی ہے۔ واضع رہے کہ گزشتہ 4 ماہ سے شرح سود 10فیصد پر ہی برقرار رکھی گئی تھی۔