پاکستان چین سے 30سے40اسٹیلتھ جنگی طیارے FC-31خریدے گا

پیر 17 نومبر 2014 12:09

پاکستان چین سے 30سے40اسٹیلتھ جنگی طیارے FC-31خریدے گا

لند ن،اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 17نومبر 2014ء) پاکستان چین سے 30سے40اسٹیلتھ جنگی طیارے FC-31خریدے گا۔ ان طیاروں کی خریداری کیلئے چین اور پاکستان کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ ایک اعلیٰ پاکستانی حکومتی عہدے دار نے برطانوی دفاعی جریدے آ ئی ایچ ایس جینز(s IHS Jane' )سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ پاکستان ان طیاروں کو خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

پاکستان فضائیہ (پی اے ایف) کی چین کے شہرژوہائی میں منعقدہ ائیر شومیں نمائش کے لئے رکھے گئے جڑواں انجن ملٹی رول اسٹیلتھ جنگی طیارے ایف سی31 کی خریداری کے لئے بات چیت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ان طیاروں کی خریداری کیلئے مذاکرات ابتدائی چیت سے آٓگے جا چکے ہیں اور چینی فوجی ہارڈ وئیر کے پہلے برآمدی کسٹمرز ہونے کی وجہ سے یہ پاکستان کے لئے موزوں ہیں۔

(جاری ہے)

FC-31اسٹیلتھ لڑاکا طیارے جے31کی جدید شکل ہے جو 2012سے آپر یشنل ہے۔چین کی طرف سے پہلی بار برآمدی مقاصد کیلئے رکھے گئے جڑواں انجن کے حامل ان اسٹیلتھ طیاروں کو شینیانگ ایوی ایشن کمپنی نے تیار کیا۔جریدے کے مطابق 2007میں اس وقت کے پاکستان فضائیہ کے ائیر چیف مارشل تنویر محمود احمد نے کہا تھا کہ اسلام آباد چین سے تقریباً دو اسکواڈرن یا 30سے40 چینگ دو جے 10لڑاکا طیارے خریدنے پر غور کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پانچویں جنریشن کے ان جنگی طیاروں کا پاکستان پہلا خریدار ہوگا۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق چین کے اس نئے اسٹیلتھ طیارے کی قیمت75سے100ملین ڈالر ہے اور پاکستان اس کا بڑا خریدار ہوگا۔۔امریکی دفاعی نیوز سائٹ ڈیفنس نیوز کے مطابق چین کے جڑواں انجن کے اسٹیلتھ جے31فائٹر بین الاقوامی گاہکوں کیلئے پہلا وہ طیارہ ہوگا جو امریکا کے لاک ہیڈ مارٹن ایف35 افورڈ نہیں کرسکتے ہیں۔

پہلی دفعہ جے31کو ایف سی31 کے نام سے پکارا گیا ہے۔ نومبر11سے16تک جاری چینی نمائش ایشیاء کی سب سے بڑی کمرشل اور دفاعی ائیر شو بن گئی ہے۔ ایف سی1ژیاولانگ ملٹی رول طیارے پاکستان کیلئے بنائے گئے تھے۔ جنہیں جے ایف 17 تھنڈر کہتے ہیں

متعلقہ عنوان :