معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ‘تجربے سے بہت کچھ سیکھا‘ اداکارہ ثانیہ سعید

پیر 17 نومبر 2014 13:11

معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ‘تجربے سے بہت کچھ سیکھا‘ اداکارہ ثانیہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 17نومبر 2014ء) پاکستان کی معروف اداکارہ ثانیہ سعید نے کہا ہے کہ اپنی شخصیت ، اداکاری اور تھیٹر وغیرہ کے تجربات کے حوالے سے بات کی اور جن سے ان کے کردار کے نظروں سے اوجھل پہلو ابھر کر سامنے آتے ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں شوقیہ یا غیرپیشہ ور تھیٹر کے ساتھ اپنے کام کے تجربے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہتی ہیں-ہم نے معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا مگر پھر بھی ہم سب نے کم از کم اس تجربے سے بہت کچھ سیکھا۔

(جاری ہے)

اگرچہ ثانیہ کھلے دل کی مالک ہیں مگر پھر بھی اپنے مقصد کے ساتھ وہ پرفیکشن یا کمالیت کو ترجیح دیتی ہیں پرفیکشن ازم کسی بھی کام کے لیے وہ کوشش ہوتی ہے جو آپ اپنی بہترین صلاحیت کے ساتھ کرتے ہیں، ہمیں یہ سمجھنا چاہئے کہ کئی بار جب ہم اپنی بہترین کوشش کرتے ہیں تو چیزیں ایسی نہیں ہوپاتی جیسی ہم چاہتے ہیں، ہمارے کام میں مختلف مقامات سے آنے والی مختلف توانائیاں شامل ہوتی ہیں، اس میں بہت متعدد افراد کا حصہ ہوتا ہے، مگر بطور اداکار اور ایک انچارج کے طور یہ میری ذمہ داری ہے کہ اپنی صلاحیت کا ایک سو دس فیصد حصہ لگادوں اور پھر فیصلہ قسمت پر چھوڑ دوں، پھر حالات میں تبدیلی آتی ہے تو کوئی بات نہیں۔