Live Updates

عمران خان اشتہاری ہیں انہیں اپنا مقدمہ میڈیا کی بجائے عدالت میں لڑنا چاہیے، وفاقی وزیر اطلاعات

پیر 17 نومبر 2014 14:52

عمران خان اشتہاری ہیں انہیں اپنا مقدمہ میڈیا کی بجائے عدالت میں لڑنا ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 17نومبر 2014ء ) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان اشتہاری ہیں ، اپنا مقدمہ میڈیا کی بجائے عدالت میں لڑنا چاہیے ، آپریشن ضرب عضب کے بعد عمران کا عضب شروع ہوا ۔

(جاری ہے)

اپنے ا یک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات کاکہنا تھا کہ عمران خان خود کودہشتگردی کلچر سے دور رکھیں عمران اپنی پارٹی کے نام کی ہی لاجھ رکھیں انہیں چاہیے کہ کسی پر الزام تراشی کرنے کی بجائے اپنا مقدمہ عدالت میں لڑیں عدالت انہیں اشتہاری قرار دے چکی ہے حکومت نے انہیں اشتہاری قرار نہیں دیا ۔

آپریشن ضرب عضب کے بعد عمران کا عضب شروع ہوا انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی وطن واپسی پر بات چیت ہوگی انہوں نے کہا کہ شیخ رشید ایسی جگہ جلسہ کرنا چاہتے ہیں جہاں خواتین موجود نہ ہوں اگر وہ جلسے میں موجود نہیں ہوں گی تو گھر میں تو موجود ہوں.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :