دو ماؤں کی عجیب کہانی، 5 دن کی بچی کی خرید و فروخت اور اغواء

پیر 17 نومبر 2014 19:51

دو ماؤں کی عجیب کہانی، 5 دن کی بچی کی خرید و فروخت اور اغواء

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر۔2014ء) دو مجبور عورتوں کی ایک کہانی، فیصل آباد میں معاشرے کا سنگین پہل وجُرم کو جواز دے گیا، ایک بے اولادی کے طعنوں سے تنگ دوسری غربت اور ممتا سے تنگ، 5 دن کی بچی فروخت ہوئی اور خریدی گئی، پھر اغواء ہوئی۔

(جاری ہے)

طعنوں سے تنگ خاتون کسی اور کا بچہ گھر لے آئی، معاملہ کھُلا تو معاشرے کا بدنما چہرہ سامنے آگیا، افسوسناک پہلو کئی سوال کھڑے کرگیا، یہ کہانی ہے دو ایسی عورتوں کی جن میں سے ایک وہ جو ماں نہ بن سکی، مگر بے چاری مرتی کیا نہ کرتی، صبح شام کے طعنوں نے صدف کو جُرم پر مجبور کردیا، 5 دن کی بچی 40 ہزار کے عوض گھر لے آئی، پردیس سے شوہر جب آیا تو مٹھائی بھی کھلائی۔

دوسری عورت وہ جو غربت سے تنگ آکر بچی فروخت کرنے گھر سے نکل پڑی، شوہر کی کمائی جب رفیعہ کا گھر نہ چلا پائی تو وہ بچی دوسری عورت کی گود میں چھوڑ آئی اور پھر ممتا نے جب بے چین کیا تو شوہر کے ہمراہ گن پوائنٹ پر اپنی ہی بچی اغواء کرکے گھر لے آئی۔معاملہ کھُلا تو گرفتاریاں ہوئیں، مجبور عورتیں مجرم بن گئیں، معاشرہ منہ دیکھتا رہ گیا۔