شدت پسندی سے ہلاکتوں میں 61 فیصد اضافہ، پاکستان تیسرے نمبر پر

منگل 18 نومبر 2014 10:55

شدت پسندی سے ہلاکتوں میں 61 فیصد اضافہ، پاکستان تیسرے نمبر پر

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18نومبر 2014ء) گلوبل دہشت گردی انڈیکس دو ہزار چودہ کی رپورٹ کے مطابق دو ہزار تیرہ میں دنیا بھر میں دس ہزار دہشت گرد حملے ہوئے جو دو ہزار بارہ کے مقابلے میں چوالیس فیصد زیادہ ہیں۔ ان حملوں میں سترہ ہزار نو سو اٹھاون افراد مارے گئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق شدت پسند حملوں میں ہونے والی بیاسی فیصد ہلاکتیں، عراق، شام، افغانستان، پاکستان اور نائجریا میں ہوئیں۔

عراق سب سے زیادہ دہشت گردوں کے نشانے پر رہا جہاں شدت پسندوں کے ہاتھوں تین ہزار چھ سو چھبیس افراد جاں بحق ہوئے۔ 66 فیصد شدت پسند حملوں میں طالبان، دولت اسلامیہ، بوکو حرام اور القاعدہ ملوث ہیں۔ دوسرے پانچ ممالک میں بھارت، صومالیہ، فلپائن، یمن اور تھائی لینڈ شامل ہیں جہاں ایک سے 2.3 فی صد اموات ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :