سانحہ واہگہ بارڈر میں ملوث بابا نامی مبینہ دہشت گرد گرفتار

منگل 18 نومبر 2014 11:20

سانحہ واہگہ بارڈر میں ملوث بابا نامی مبینہ دہشت گرد گرفتار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18نومبر 2014ء) سانحہ واہگہ باڈر کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے سانحہ واہگہ بارڈر میں ملوث بابا نامی مبینہ دہشتگرد کوگرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بابا نامی مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، ابتدائی تحقیقات میں سی آئی پولیس کو اس بات کے شواہد ملے ہے کہ بابا نامی مبینہ دہشت گرد سانحہ واہگہ بارڈر دھماکے میں ملوث ہے، مبینہ دہشت گرد بابا کے پاس سانحہ واہگہ بارڈر کے خودکش حملہ آور نے پناہ لی تھی ، سی آئی اے پولیس نے سانحہ واہگہ بارڈر میں ملوث بابا کی گرفتاری کے بعد دیگر حساس اداروں کے ساتھ ملکر مزید ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے شروع کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :